آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 244
10:32

2026/05/10

 بیچ اولمپک کھلاڑیوں کے دستہ’’ناودنا‘‘ کا حرم امام رضا(ع) کے خادمین اور زائرین کی جانب سے پرتپاک استقبال

 بیچ اولمپک کھلاڑیوں کے دستہ’’ناودنا‘‘ کا حرم امام رضا(ع) کے خادمین اور زائرین کی جانب سے پرتپاک استقبال
ساحلی اولمپک کاروان’’ناودنا‘‘ چین میں منعقدہ 2026 ایشین گیمزمیں9 سونے اور ایک چاندی کا تمغہ جیتنے کے بعد مشہد مقدس پہنچا جہاں وہ حضرت امام رضاعلیہ السلام کے حرم  کی زیارت سے مشرف ہوا۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ بیچ اولمپک دستہ  کے اراکین نے چین کے ’’سائنا‘‘ ایشیائی مقابلوں میں ساحلی کھیلوں یا بیچ اسپورٹس کے مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی دکھائی ۔ وطن واپسی پر سارے کھلاڑیوں کومشہد مقدس لایا گيااور وہ  سب روضہ منورہ امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف ہوئے اس موقع پر کھلاڑیوں اور دستہ کے ارکان کا  حرم رضوی کے خادمین اور زائرین کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ 
روضہ منورہ امام رضا(ع) کے داخلی دروازوں سے گزرنے کے بعد خادمین نے ان قومی ہیروز کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے ۔
واضح رہے کہ چین میں ہونے والے مقابلوں میں ایران کے ساحلی اولمپک کاروان  یا بیچ اولمپک دستے ’’ناودنا‘‘میں شامل کھلاڑیوں  حسن عجمی بختیاروند نے ایتھلیٹکس میں شاٹ پٹ اور بیچ ریسلینگ میں علی اکبر زرودی(70 کلوگرام)، علی غلامی (80 کلوگرام)،امیر حسین کاووسی(90کلو گرام) اور امیر رضا صحرائی(90 کلوگرام پلس)  میں سونے کے تمغے جیتے نیز بیچ کبڈی، بیچ واٹر پولو، بیچ فٹ بال اور بیچ ہینڈ بال کی قومی ٹٰموں نے بھی سونے کے طمغے اپنے نام کئے جبکہ ساحلی والی بال ٹیم ’’B‘‘چاندی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہی۔ 
حرم امام رضا(ع) میں مشرف ہونے پر ان  کھلاڑیوں کے لئے خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں تلاوت قرآن کریم کے ساتھ امام رضا(ع) کی مخصوص صلوات اور زیارت آمین اللہ پڑھی گئی اور آخر میں منقبت خوانی بھی ہوئی۔ 
پروگرام کے اختتام پر پورے کاروان کو حرم امام رضا(ع) کی جانب سے متبرک تحائف پیش کئے گئے اور ان قومی ہیروز کو حرم امام رضا(ع) کے متبرک دستر خوان پر کھانا کھانے کا بھی شرف حاصل ہوا۔ 
واضح رہے کہ کہ ساحلی اولمپک کاروان یا بیيچ اولمپک دستے’’ناودنا‘‘کی حرم امام رضا(ع) میں آمد کا یہ پروگرام قومی اولمپک کمیٹی اور آستان قدس رضوی کے باہمی تعاون سے ترتیب دیا گیا تھا۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
آستان قدس رضوی کی جانب سے بیرون ملک مقیم زائرین کے لئے عطیات و نذورات کی ادائیگی کےطریقوں میں توسیع شہید رہبر معظم انقلاب اسلامی(رح) کی یاد میں حرم امام رضا(ع) میں تقریب کا انعقاد شہید رہبر انقلاب اسلامی کے ایصال ثواب کے لئے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے مجلس ترحیم کا انعقاد حرم امام رضا(ع) میں شہید رہبر انقلاب اسلامی کی مزار شہید رہبر معظم انقلاب اسلامی(رح) کے مزار پر عزاداروں اور سوگواروں کی حاضری مقاومت کے رنگ میں ڈوبی ایک شب کی روداد حرم امام رضا(ع) کا رواق غدیر شہید رہبر(رح) کے افغان سوگواروں کا میزبان شہید خامنہ ای تمام ادیان اورمکاتب کے لئے زندہ ہيں مشہد مقدس میں شہید رہبر انقلاب(رح) کی تشییع جنازہ ،عصر حاضر کا سب سے بڑا تاریخی واقعہ ہے   شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ اور تدفین کے لئے آستان قدس رضوی کا چوتھا اعلامیہ حرم امام رضا(ع) میں واقع شہید رہبر(رح) کے تحائف کا میوزیم اور قرآنی میوزیم کھول دیا گیا ہے شہید رہبر کے تشیع جنازہ میں شرکت کے لئے آستان قدس رضوی کے متولی کا پیغام  بین الاقوامی سطح پر ’’قومو للہ‘‘ نعرے کی تشریح کے لئے نشست کا انعقاد ’’قائد الامۃ‘‘ کے عنوان سے لائیو ٹی وی پروگرام رہبرشہید کے سوگواروں کے لئے کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی جانب سے پذیرائي کا وسیع انتظام (( آقای شہید ایران )) نامی چار جلدوں پر مشتمل کتاب منظرعام پر آگئی  شہید رہبر(رح) ایک قرآنی نابغہ اور قرآنی احکامات پرعمل کرنے والی شخصیت تھے؛ استاد پناہی رہبرشہید کے وداع کے ا یام میں حرم مطہر رضوی بند نہيں ہوگا  رہبرشہید ( رحمت اللہ علیہ ) کی یاد میں رضوی کتابخانہ اور میوزیمز میں تعزیتی جلسوں اور خصوصی پروگراموں کا انعقاد  روضہ منورہ امام رضا(ع) کے خدام ، سوگوار زائرین کو کھانے اور رہائش کی خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں جارجیا کے 130 رکنی مذہبی و ثقافتی وفد کا حرم امام رضا(ع) کے خدام کی جانب سےخصوصی استقبال